صدر اگر آئین کا احترام نہیں کرتے تو انہیں اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ایاز صادق

ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جب ملک کا صدر آئین کا احترام نہیں کرتے تو انہیں اس مقدس اور اہم منصب پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ ایاز صادق نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت نے مسترد کردی، جب انسان کی ذات آئین سے آگے ہو جائے تو ایسے کام ہی کیے جاتے ہیں۔ سمری صدر نے مسترد اس لئے کردی کیونکہ اب وزیراعظم کوئی اور ہے۔

رہنما ن لیگ ایاز صادق کا مزید کہنا ہے کہ گورنر کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، صدر کو وزیراعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پامالی کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کروانا چاہتے ہیں، صدر اگر آئین کا احترام نہیں کرتے تو انہیں اپنے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے