صدر اپنے لیڈر کو خوش کرنے کیلئے آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صدر اپنے لیڈر کو خوش کرنے کیلئے آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں صدر عارف علوی کا کوئی کردار نہیں ہے، اگر اتفاق رائے نہیں ہو پارہا تو معاملہ عدالت میں جائے اور پھر عدالت ہی فیصلہ کرے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، اپنے لیڈر کے کہنے پر یہ سب کچھ کررہے ہیں، آئین میں تمام عہدیداروں کی ذمہ داریاں واضح ہیں، صدر آئین سے تجاوز کرکے الیکشن کی تاریخ دے رہے ہیں، صدر مملکت آئین کی پاسداری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے