صدر آصف علی زرداری چین سے وطن واپس پہنچ گئے

آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی میں 5 روز قیام کریں گے، صدر مملکت سے پیپلزپارٹی کراچی کے رہنما ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری منصوبوں کے حوالے سے صدر مملکت کو بریفنگ دی جائے گی، صدر مملکت نوتعمیر شدہ کراچی سٹیڈیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے