اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی نے صدر کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
صدر مملکت نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں زراعت کے فروغ کیلئے وفاق کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے، صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے صوبے میں جاری منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔