اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری نے شانگلہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز میں خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک-چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
صدر آصف زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے تعزیت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
Short Link
Copied