اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کی ملاقات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات احسن شروعات ہے، یہی وقت ہےکہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنےکا سوچیں۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کے حامی رہے ہیں، وقت آگیا ہے ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتا ہے۔