آصف زرداری

صدر آصف زرداری کا یوم شہدائے پولیس پر شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بے مثال جرأت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ میں پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے