اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Short Link
Copied