صدر آصف زرداری تین روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اولڈ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تین دن لاہورمیں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مختلف معاشی امور زیرغور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج شب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کے عشائیہ میں شرکت کرینگے۔  ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری آصف علی زرداری کل اتوار کو لاہور ریس کلب میں ڈربی ریس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے