آصف زرداری

صدرمملکت کی راولپنڈی میں کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) صدرمملکت آصف علی زرداری راولپنڈی میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے گھر پہنچے اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے والد سے ملاقات کی اور اُن کے بیٹے کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے شہید کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور وطن کے لیے اُن کی خدمات کو سراہا،در نے وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

یاد رہے کہ شہید اسامہ بن ارشد شہید گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے