کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس بھی ہم ووٹ کے لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت بااختیار ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لیے ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔
Short Link
Copied