صحت سہولت کارڈ میں مبینہ گھپلے، پرائیویٹ اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) صحت سہولت کارڈ میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم  نے جاری بیان میں کہا کہ بلا ضرورت مختلف آپریشن کرنے والے اسپتالوں کا سراغ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  نجی اسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود پرائیویٹ اسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے