کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے صحافی اطہر متین کے ایک قاتل کو گرفتار کرلیا ہے اور اسے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ اس پورے کیس میں جس طرح پولیس نے جانفشانی سے کاوشیں کی ہیں وہ لائق تحسین ہیں، اسی طرح سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں اطہر متین کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔
Short Link
Copied