کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جلد قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے سزا دلوائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہو اس پر پہلا حق اسی صوبے کا ہوتا ہے۔ کراچی پاکستان کے لیے انجن آف گروتھ ہے، دھابیجی سپیشل اکنامک زون کی طرح اور بھی بنا رہے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چین کی صنعتیں پاکستان میں ری لوکیٹ ہونے کا سوچ رہی ہیں، ہم نے دہشت گردوں کو پولیس اور فوج کی مدد سے شکست دی تھی، ہم سٹریٹ کریمنلز کو بھی شکست دیں گے، پولیس اور رینجرز سے شہر میں لوگوں کو اطمینان ہونا چاہیے، نجی سیکیورٹی ایجنسی کے ملازمین کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔
Short Link
Copied