اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ تھا، کینیا کے صدر سے ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے پر بات کی، صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تمام صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے، صحافیوں کی سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے، پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی۔
Short Link
Copied