اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا فنڈ شروع کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا فنڈ شروع کر رہے ہیں، بجٹ 24-2023 میں فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے ہیلتھ انشورنس فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے بھی ہیلتھ انشورنس شروع کر رہے ہیں، محرم الحرام کے بعد فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد فنکاروں کے لیے کارڈز کا اجرا کریں گے، صحافیوں، فنکاروں، آرٹسٹوں کے رجسٹریشن فارم اپ لوڈ ہوچکے ہیں۔
Short Link
Copied