عطا تارڑ

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شکوہ شکایت کی داد رسی کے لیے فورم ہونا چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا فیک نیوز کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے قانون سازی میں سب کی آراء شامل ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے