بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں بلاو بھٹوزرداری کا ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ ڈی جی آئی ایس آئی کو صحافیوں پر ہونے والے حملوں سے آگاہ کریں گے، صحافیوں پر حملوں سے ‘کس طرح ان کے ادارے کی بدنامی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ صحافیوں پر ہونے والے حملوں سے متعلق ڈی جی آئی ایس آئی کو ایک خط لکھ کر اس مسئلے کی طرف ان کی توجہ دلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے اجلاس میں ابصار عالم، مطیع اللہ جان، حامد میر، اسد طور اور عاصمہ شیرازی سمیت کئی صحافیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابصار عالم نے لکھا کہ ‘بلاول بھٹو زرداری صحافیوں پر حملوں اور پاکستانیوں میں پھیلی دہشت اور خوف کی فضا کے پس منظر میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کو خط لکھ کر معاملے کی سنگینی اور ادارے کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کریں گے’۔ انہوں نےبتایا کہ ‘قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں حملوں کے حقائق جاننے کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے ایسا  اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے