اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سنیں کہ صاف شفاف انتخابات اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں ہیں، دھاندلی کا راستہ روکنا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نئے انتخابات کے لئے یہی مؤقف رہا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات کیے جائیں اور پیپلزپارٹی ہمیشہ سے بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ اصلاحات کے بغیر انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اگر الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کی بات مانتے ہیں تو پیپلزپارٹی ان سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں اور انتخابات سے قبل اصلاحات اس لیے ضروری ہیں کہ پھر کوئی جماعت انگلی نہ اٹھا سکے۔
Short Link
Copied