خرم دستگیر

صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ وزیر توانائی

لاہور (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کیلئے 58 ارب روپے کی ریلیف دی جائے گی، آزاد کشمیر کو بجلی کی ریلیف کی مد میں 55 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے، تحریک انصاف نے 1 میگاواٹ بجلی کا نیا منصوبہ بھی نہیں لگایا، صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی، نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے