اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ تھانہ مری میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے اپنے دو مسلح ملازمین کے ہمراہ گرفتاری کے موقع پر مزاحمت کی۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ آبپارہ کے تفتیشی افسر عاشق علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔
Short Link
Copied