لاہور (پاک صحافت) ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا عام معافی کا مطالبہ حیران کن اور غیر منطقی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے عوامی مسلم لیگ کے بانی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے گزشتہ دنوں دیے گئے انٹرویو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ فیاض چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے الزام میں جیلوں میں بند بے گناہ افراد کو ریلیف ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان ضدی سیاست داں ہیں، جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہماری غلطی تھی، میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، اس چلے میں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، سب نے تعاون ہی کیا، اس چلے کے دوران بہت کچھ سوچنے کا موقع ملا۔