اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا سیاست میں کردار خوا مخواہ کا رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند کردیا گیا ہے، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں۔ اب شیخ رشید کا پاکستان کی سیاست میں کردار خوا مخواہ کا رہ گیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ صدر عارف علوی سمجھ گئے ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہو کر جائے۔
Short Link
Copied