کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شیخ رشید لال حویلی سے بے دخلی سے بچنے کے لیے الزامات لگا کر ملک میں آگ لگانے کی سازش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شیخ رشید سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی نے انہیں نوکری پر رکھنے سے جواب دے دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل حالات میں ملک کو بچایا تھا۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ لاوارث بننے کے بعد یہ لوگ پاگل ہوچکے ہیں، ان کو پتا ہے کہ سہاروں کے بغیر یہ یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کا جشن پرویز الہی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان گرفتاری کے خوف سے زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied