شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کو زندہ رکھنا ہی بی بی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشتگردی کی جنگ میں عظیم قربانی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ بی بی شہید اور نواز شریف کا میثاق جمہوریت سیاستدانوں کی دور اندیشی کی شہادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت ایسی دستاویز ہے جو آج بھی مشعل راہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے