کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا بے نظیر بھٹو کی اڑسٹھ ویں سالگرہ کے موقع پر کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو برصغیر کی عظیم اور بہادر لیڈر تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو برصغیر کی بہادر اور عظیم سیاسی لیڈر تھیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں جمہوریت بحال کروائی۔ مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت شہید محترمہ نے کی ہے۔ یاد رہے کہ آج ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بے نظیر بھٹو کا یوم ولادت منایا جارہا ہے۔
Short Link
Copied