اسلام آباد (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر تنقید کرنے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے جس نے کشمیر کا سودا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اپنی اوقات دیکھ کر بات کرنی چاہئے۔ وہ اس وقت نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ پی پی کارکن بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔
نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر کا سودا کس نے کیا؟ مودی کی جیت کو کشمیر کا حل کس نے قرار دیا؟ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد عوام کے خلاف بیان سے حقاق کو نہیں چھپایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتی ہے۔
Short Link
Copied