اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کی جانب سے بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے اور بے بنیاد ہیں چاہے وہ ن لیگ کے خلاف ہوں یا ق لیگ کے خلاف۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفر بٹا صفر بٹا صفر ہے۔ انہوں نے جتنے کیس بنائے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں چاہے ن لیگ یا ق لیگ کیخلاف ہوں۔
راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے عمران خان کے اردگرد جال بن لیا یہ مختلف لوگوں کو نشانہ بنارہے۔ ن لیگ والے بھی کہتے ہیں رنگ روڈ کا سارا کیس شہزاد اکبر نے لکھا ہے۔ جہانگیر ترین پر ایف آئی آرز اسلام آباد سے بناکر بھیجی گئیں، کوئی شخص آج شہزاد اکبر سے محفوظ نہیں ہے۔
Short Link
Copied