عمران خان

شہریوں کی جانب سے عمران خان کے موجودگی میں گھڑی چور کے نعرے

لاہور (پاک صحافت) شہریوں کی جانب سے  سابق وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں ان کے خلاف گھڑے چور کے نعرے لگائے گئے۔  خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے فیسٹیول میں عمران خان کے خلاف ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے لگائے گئے ،

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک میں پنجاب حکومت کے ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگادیے،خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی توسکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے جیلانی پارک میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے سینیئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال  کے خطاب کے دوران عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ اور ’’چور، چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے