شہدائے کربلا کا چہلم: ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس معطل

جلوس

کراچی (پاک صحافت) شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس مناسبت سے ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین علیہ اسلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس نکالے جائیں گے، چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں علم، ذوالجناح اور تعزیے بھی برآمد کیے جائیں گے، جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے سے نکالا جائے گا اور امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ہرطرح کے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی نگرانی کے لیے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگا جبکہ جلوس روایتی راستوں سے ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔ پنجاب میں 382 جلوسوں اور مجالس کے لیے 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ چہلم امام حسین کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔

چہلم حضرت امام حسین چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، 40 مجالس اور 12 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں جبکہ 12 ایس پیز کی نگرانی میں 400 سے زائد اپر سب آرڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے