لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اشاروں پر نیب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف بے بنیاد کیسز بنانے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے خود اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔ قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ ہم تمام سوالوں کا جواب دے چکے ہیں۔
رہنما ن لیگ عطا تاڑر کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ سیشن کے دوران ایف آئی اے میں طلب کرنے کا کیا جواز ہے، اگر نومبر میں ایف آئی آر کاٹی تھی تو اس وقت گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی، نیب میں کال آف نوٹس ہوتا ہے، ایف آئی اے میں نہیں ہوتا ہے۔