شہباز شریف کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اجلاس، امن و امان کا جائزہ لیا گیا

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ملک کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلی عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ کے اعلی حکومت نے سکیورٹی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارہ چنار کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے