لاہور (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جے یو آئی ف کا امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر عہدے داران کے لیے نیک خواہشات اور مبارک باد کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو جے یو آئی ف کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آپ کا انتخاب جمعیت کے آپ کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداروں کو بھی منتخب ہونے پر مبارک دی ہے اور سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Short Link
Copied