لندن (پاک صحافت) شہباز شریف تقریبا ایک ماہ بعد لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لندن میں تقریباً ایک ماہ قیام کیا، دورے کے دوران شہباز شریف نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے پاکستان سے واپس پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
Short Link
Copied