شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم شہباز شریف کا عزم حوصلہ افزا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوانے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق پاکستانی حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ کرسٹالینا جارجیوا اور شہباز شریف کی ملاقات گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے