شہباز شریف سے ملائیشین وزیرِ اعظم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دو طرفہ تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو 2025ء کے لیے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارک باد دی۔ ملائیشین وزیرِ اعظم نے آسیان میں بطور سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر، پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیر مقدم کیا۔

انور ابراہیم نے پاکستان اور آسیان کے درمیان روابط اور آسیان میں پاکستان کے کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔اس سے قبل ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا تھا۔ اس موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے