شہبازشریف بلاول بھٹو

شہباز بلاول ملاقات کے بعد اہم پیشرفت، دونوں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 25 اگست کو طلب

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد اور پیپلزپارٹی کے تحفظات زیرِ غور آئیں گے۔

اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب پیپلز پارٹی کی طرف سے پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے