شہبازگل کی بیرون ملک جانے کی تیاری

شہباز گل

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کے قریبی ساتھی اور مشیر شہباز گل کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی وقت کسی بھی فلائٹ سے باہر جاسکتا ہوں جس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ وہ جو کہتے تھے کہ میں ملک سے بھاگ جاؤں گا، ان کو خبر کروں کہ اس وقت عدالت کے حکم پر میرا نام کسی لسٹ میں نہیں اور کسی بھی فلائیٹ پر ملک سے باہر جا سکتا ہوں۔

شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وفاداری ہمارے خون میں ہے۔ انشاللہ، اللہ ہمت دے تو عمران خان کے ساتھ پہلے سے زیادہ ڈٹ کر کھڑا ہوں گا۔ یاد رہے شہباز گل کے پاس امریکن شہریت ہے اور وہ امریکن یونیورسٹی سے ماہانہ تنخواہ بھی لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے