لاہور (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام منفی اقدامات ناکام ہوں گے اور کامیابی سچ اور حق کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمران خان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ وہ اپنا پورا حساب دے چکے ہیں اور عدالت نے انہیں کلیئر کیا ہے۔
رہنما ن لیگ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ نااہل حکومت شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی گھناونی سازش کررہی ہے جو اللہ تعالی کے حکم سے ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2005 میں ایک آمر شہباز شریف کی وطن واپسی سے خوفزدہ تھا، ڈکٹیٹر بچا نہیں، سلیکٹڈ چلا نہیں۔
Short Link
Copied