لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں مسلح افواج کے 10 جوانوں کی شہادت پر دل افسردہ ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر زیادہ مہلک ہے اور ہمارے حاصل کردہ فوائد کو پلٹنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں۔
Short Link
Copied