شہباز شریف مولانا

شہبازشریف کا 24 گھنٹوں کے دوران مولانا فضل الرحمن سے دوسری بار رابطہ

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف نے 24 گھنٹوں کے دوران مولانا فضل الرحمن سے دوسری بار رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حالیہ انتخابات اور انتخابی نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ سربراہ جے یو آئی ف نے مجلس عاملہ اور امراء اجلاس میں مشاورت کا وقت مانگ لیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدھ کو مجلس شوریٰ میں مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

بلوچستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ کی طرح خلوص دل سے کام کریں گے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے