شہبازشریف کا وزیراعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو خادم مل گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ محمد نوازشریف کی سربراہی میں آج سے پاکستان میں خدمت کےایک نئے دور کا آغاز ہوگا، شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لے کر آئے گا، شہبازشریف کی اسپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر شہبازشریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے، شہبازشریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل حل کے لیے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے