شہبازشریف کا نوازشریف سے رابطہ، نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت

نواز شریف شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کے لئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے قائد ن لیگ کو نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کی جانے والی مشاورت پر بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی بات چیت کی ہے۔

دوسری جانب سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت جاری ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے