لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی آئین اور قانون کے مطابق کوئی چور اور جھوٹا شخص وزیراعظم نہیں ہوسکتا لہذا عمران خان کو اب وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی چور اور جھوٹا وزیراعظم نہیں ہوسکتا عمران نیازی استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین، قانون اور سیاسی اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ عمران نیازی عہدے سے ہٹ جائیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ عمران نیازی صادق ہیں نہ امین، تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ عمران نیازی نے چوری کی اور جھوٹ بولا۔ اب ان کے پاس وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے کے لئے کوئی آئینی، قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ہے۔
Short Link
Copied