شہبازشریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط کو ملک دشمنی قرار دیدیا

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے امیدوار شہبازشریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے عمل کو ملکی دشمنی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا یہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک مکمل تباہی کا شکار ہو، بانی پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے