اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزاتوں کیلئے اہداف پر مبنی پانچ سال کا روڈ میپ پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کایبنہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں کیلئے اہداف شیئر کر دیئے ہیں، اہداف کے حصول کیلئے تمام وزارتیں انسانی و وسائل کے مطابق جلد حکمت عملی بنائیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بعض وزارتوں کے اہداف 100 دن، 6 ماہ اور پانچ سال کیلئے ہیں، چیف جسٹس نے معیشت کے استحکام کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، پاکستان سے چینی اور گندم کی سمگلنگ کو روکنا ہوگا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کرنے جارہے ہیں، سرکاری اخراجات میں خاطر خواہ کمی لے کر آنی ہے۔
Short Link
Copied