شہبازشریف مہنگائی کے ستائے عوام کو نالائق حکومت سے چھٹکارا دلانے نکلے ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پاکستانی عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے نکلے ہیں جس میں وہ کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حکومت کو گھر بھیجے گی، ہم پارلیمنٹ ہاﺅس اور پی ٹی وی پر جتھے لے کر حملے نہیں کرنے جارہے۔ اپوزیشن کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے اس لیے عمران خان پریشانی میں مبتلا ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف مہنگائی کے ستائے عوام کو نالائق حکومت چھٹکارا دلانے نکلے ہیں۔ شہبازشریف گھر میں رہیں تو حکومت پریشان اور پارلیمنٹ جائیں تو بھی حکومت پریشان، شہبازشریف کی اپوزیشن لیڈران اور چوہدری برادران سے ملاقات پر حکومت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، عمران خان کا جانا اب طے ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے