اسلام آباد (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت ملک کو درست سمت میں آگے لے کر چل رہے ہیں، اسی طریقے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کو پکڑ دھکڑ کی بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ معیشت بحال ہو گی تو ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔ میں پارٹی کو ہدایت کروں گا کہ وہ ہر اس اجلاس میں شرکت کریں جن میں ملک کے مسائل کے حل کی طرف اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات سوچے جاتے ہوں۔
Short Link
Copied