اسلام آباد (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اکثریتی جماعت کے متفقہ اپوزیشن لیڈر ہیں جبکہ انہوں نے اس منصب کے لئے نااہل حکومت کی حمایت حاصل نہیں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کسی کی خواہش پر اپوزیشن لیڈر نہیں بنے اور نا کسی کی خواہش پر ہٹائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔
رہنما ن لیگ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چودھری منظور پہلے معلوم کرلیں ان کی پارٹی کیا کررہی ہے، پی ڈی ایم میں جو معاملات طے ہوئے تمام جماعتوں کو ان کا احترام کرنا چاہیے تھا۔
Short Link
Copied