لاہور (پاک صحافت) پی ڈی ایم کی جانب سے آج سوات میں منعقدہ عوامی جلسے میں شرکت کے لئے شہباز شریف سمیت متعدد اپوزیشن رہنما سوات پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے گراسی گراؤنڈ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف بھی سوات پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ریلی کا آغاز بالا کوٹ اور مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گراؤنڈ پہنچے گی۔
Short Link
Copied